13 جون 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

اسلام آباد 12جون 2014 (پ۔ر)غیر قانونی آپریٹروں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن میں پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئیجہلم اور لالہ موسیٰ میں دو کامیاب چھاپے مارے ہیں اور دو افراد کو گرفتا کر لیا ۔ پہلے چھاپے کے دوران جہلم کے ایک گھر سے16 پورٹ کے10 گیٹ ویز پر مشتمل ایک غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول
( VOIP) ضبط کرلیا گیا۔ جبکہ سیٹ اپ چلانے والے دو افراد کو بھی اس دوران گرفتار کر لیا گیا۔ 
گرفتار افراد سے ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لالہ موسٰی کے قریب ایک گاؤں میں ایک اور ایکسچینج چلایا جارہا ہے ۔ دوسرے کامیاب چھاپے کے دوران لالہ موسٰی میں 16 پورٹ پر مشتمل 3گیٹ ویزقبضے میں لے لئے گئے۔ مختلف سموں کی موجودگی سے اس بات کاانکشاف ہوا کہ یہ نظام گزشتہ طویل عرصے سے چلایا جا رہا تھا ۔
حالیہ کامیاب چھاپے مسلسل مانیٹرنگ کے تحت کی جانے والی ان جاری کاوشوں کو ظاہر کرتے ہیں جو غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کو روکنے کے لئے کی جارہی ہیں۔