طویل فاصلاتی اور بین الاقوامی
- صفحہ اول
- ٹیلی کام شعبے کے لیے معاونت
- طویل فاصلاتی اور بین الاقوامی
طویل فاصلاتی اور بین الاقوامی
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اگلے نوٹس تک آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) گلگت بلتستان (جی بی) کیلئے لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) لائسنس کے لئے درخواستیں وصول نہیں کررہی ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اگلے نوٹس تک پاکستان کے لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) لائسنس کے لئے درخواستیں وصول نہیں کررہی ہے۔
پاکستان اوربیرون ملک واقع مقامات کے مابین دو طرفہ مواصلاتی نظام کی فراہمیکے لیے طویل فاصلاتی اور بین الاقوامیایل ڈی آئ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔
درخواست فارم)معلوماتی دستاویز(
- درخواست کنندہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات
- درخواست گزار ایل ایل لائسنس اور ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دے گا۔ اگر درخواست کنندہ ایک سے زائد علاقوں کے لیے ایل ایل لائسنس لینے کا خواہشمند ہو تو ایسی صورت میں ہر علاقے کے لیے ضروری دستاویزات کے ہمراہ علیحدہ سے درخواست دی جائے گی۔ علاقوں کی کل تعداد14 ہے۔
- درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخواست کے حصے کے طور پر مندرجہ ذیل لازمی فراہم کرے:
- درخواست پر مبنی خط
- چیک لسٹ
- پاکستانی روپوں میں قابل ادا فیس کی مندرجہ ذیل رقوم عمومی بینکنگ چینلز کے ذریعے اتھارٹی کے مقررہ بینک اکاونٹس میں براہ راست جمع کروائی جائیں اور اس کی بابت اتھارٹی کو اطلاع دی جائے:
- 500 سو امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپوں میں رقم بطور درخواست فیس
- ہر ایک علاقے جس کے لیے درخواست دی گئی ہوکے ایل ایل لائسنس کے لیے ابتدائی فیس دس ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپوں میں رقم
- ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے ابتدائی فیس پانچ لاکھ امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپوں میں رقم
- منتخب بینڈ میں درخواست شدہ بلاک کے لیے ریڈیو فریکوئنسی سپیکٹرم کی ابتدائی فیس
- ایل ڈی آئی لائسنس کے درخواست کنندگان کی صورت میں، اتھارٹی کے حق میں 10 ملین امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپوں کا سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ)ضمانت(
- درخواست گزارادارے کا سرٹیفکیٹ آف ان کارپوریشن اور اس کے میمورینڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن
- درخواست گزار ادارے کے ڈائریکٹرز کے نام اور ہر ایک ڈائریکٹر کا کسی اور ایسے ادارے کے ساتھ تعلق جسے اتھارٹی نے لائسنس جاری کیا ہویا کسی ایسے درخواست گزار کے ساتھ تعلق جس نے لائسنس کے لیے درخواست دی ہو۔
- درخواست گزار ادارے کے شریک کار ، تمام شراکت داروں کے حصص کی تفصیلات
- درخواست گزار کے ہر ایک شیئر ہولڈرکےملحق ادارے کا نام، جبکہ ملحق ادارہ کوئی آپریٹر یا لائسنس کے لیے درخواست کنندہ ہو اور درخواست گزار کے ساتھ ان کا تعلق
- پاکستانی قومیت رکھنے والے افراد کی صورت میں قومی شناختی کارڈ کی نقول جبکہ غیر ملکی افراد کی صورت میں پاسپورٹ کی نقول کے ساتھ ڈائریکٹرز کے دیگر کوائف اور کمپنی کے مجاز نمائندے کی تفصیل
- مندرجہ ذیل پر مشتمل بیان حلفی فراہم کرے/کریں:
- یہ کہ کمپنی یا اس کے کسی ڈائریکٹر کو کبھی بھی کسی قانونی عدالت کی جانب سے دیوالیہ قرار نہیں دیا گیا۔
- یہ کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کبھی بھی کسی عدالت سے بڑے جرائم یا غیر اخلاقی گراوٹوں )ماسوائے معمولی جرائم (کی بناء پر سزایافتہ نہیں رہے۔
- یہ کہ نہ تو درخواست گزار کمپنی اور نہ ہی اس کے گروپ/کنسورشیم کے اراکین پی ٹی اے کے لائسنسوں/ترسیلات کی مد میں نادہندہ ہیں۔
- درخواست کنندہ کا نیشنل انکم ٹیکس نمبر
اہلیت کا معیار
لائسنس کے لیے اہلیت کی شرائط و ضوابط ذیل میں دی گئی ہیں
- درخواست گزار کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میں قائم کردہ یا رجسٹرڈ شدہ کمپنی ہو
- درخوست گزار نے مذکورہ بالا تمام دستاویزات جمع کروائی ہوں۔
- درخواست گزار نے اس معلومات دستاویز میں صراحت کردہ آخری تاریخوں سے قبل تمام ابتدائی فیسیں اتھارٹی کو جمع کروائی ہوں
- درخواست گزار اتھارٹی کو مطمئن کرے کہ :
- تکنیکی اور کاروباری پلان قابل عمل ہیں
- کاروباری منصوبے کے نفاذ کے لیے خاطرخواہ مالیاتی وسائل دستیاب ہیں۔
- درخواست گزار کے اہم انتظامی عہدیداران مطلوبہ تجربے کی کم از کم حد کے حامل ہیں۔
چیک لسٹ
- پاکستان میں ایل ایل ایل ڈی آئی درخواستوں کے لیے چیک لسٹ
- آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایل ایل ایل ڈی آئی درخواستوں کے لیے چیک لسٹ
فیس کا جدول |
|||||
سروس |
درخواست فیس |
جائزہ فیس |
لائسنس فیس |
تجدیدی فیس |
رائلٹی فیس |
طویل فاصلاتی اور بین الاقوامی)ایل ڈی آئی( |
پانچ سو امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپے |
قومی سطح پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر یا اس کے مساوی پاکستانی روپے |
آپریٹرز کی باہم ادائیگیوں کے بعد حاصل ہونے والی سالانہ مجموعی آمدنی کا 0.5فیصد |