28 مارچ 2022ء

موبائل آپریٹروں اورآئی ایس پیز کے لیے آئی پی وی 6 کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس

اسلام آباد (28 مارچ، 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (اے پی این آئی سی ) آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) اور انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز( آئی ایس پیز)کے لیے انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6) کے حوالے سے پانچ روزہ دو ورکشاپس کا اہتمام کیا۔
ورکشاپس کا انعقاد اے پی این آئی سی کے تاشی پھنتشو، ڈیو فیلان اور وارن فنچ نے کیا، جن کی مدد مقامی ٹرینرز فہد اور طاہر حسین نے کی۔دوران ورکشاپ پاکستانی آپریٹروں کوآئی پی وی 6 پر با آسانی منتقلی کے بہترین طریقوں سے روشناس کرایا گیا ۔
 یہ اقدام ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو آئی پی وی 4 سے آئی پی وی 6 پر منتقلی کے لیے پی ٹی اے کی کاوشوں کے عین مطابق ہیں۔ پی ٹی اے اس حوالے سے اے پی این آئی سی ، آئی ایس او سی ، سی اے این این ، اورسنوگ کے ذریعے اپنے لائسنس یافتگان کی تربیت کے لئے مسلسل مصروف عمل رہا ہے۔ زیادہ تر آپریٹروں نے پہلے ہی اپنے بنیادی نیٹ ورک کو ڈوئل اسٹیک کے لیے ترتیب دے لیا ہے تاکہ بیک وقت آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 دونوں کو سپورٹ کیا جا سکے۔ 
مزید برآں، آئی پی وی 6 میں اس تبدیلی سے پاکستان میں فائیو جی اور آئی او ٹی ٹیکنالوجیز کے فروغ میں مدد ملے گی۔
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ