21 مئی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لودھراں میں تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 21 مئی 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران تین غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لودھراں کے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ لودھراں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریبی علاقے میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 2x16 پورٹس پر مشتمل دو غیر قانونی ا یکسچینجز قبضے میں لے لی گئیں۔ 


دوسرا چھاپہ لودھراں کے رہائشی علاقے عثمان آباد میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 1x16پورٹس پر مشتمل غیر قانونی گیٹ وے ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔وقوعہ سے دو افراد کوگرفتار کیا گیاجو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ