02 اپریل 2020ء

ریموٹ لرننگ اور آن لائن کاروبار میں معاونت

اسلام آباد (2 اپریل، 2020): کورونا وائرس کے خلاف جاری قومی کاوشوں اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے ریموٹ لرننگ اور آن لائن کاروبارمیں معاونت کے پیش نظر، ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور آن لائن کاروبار قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) ، ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) اور ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشنز بلا رکاوٹ استعمال کر سکتے ہیں۔آئندہ ہفتوں کے دوران پی ٹی اے کی ترجیح صارفین اور کاروبار کے لئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ نیٹ ورکس قابل اعتماد رہیں اور موثر طریقے سے کام جاری رکھیں۔ 

 

خرم علی مہران 

ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ