08 مارچ 2024ء

غیر قانونی سموں کے اجراء پر پی ٹی اے کا لاہور میں کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (08 مارچ 2024): لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر چنگ، لاہور میں واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔
چھاپے کے دوران سم سٹاک میں سے 1058 فعال سمیں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ان فعال سموں کے ساتھ 12 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر ہی 01 شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور فی الوقت ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل سیل چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
یہ چھاپہ سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے لئے پی ٹی اے کے عزائم ظاہر کرتا ہے۔