24 جنوری 2024ء

پاکستان میں ایم وی این او سروسز کے لیے ڈرافٹ فریم ورک پر عوامی مشاورت

اسلام آباد (24 جنوری 2024): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) سروسز کے لیے ڈرافٹ فریم ورک پر عوامی آراء /فیڈ بیک مطلوب ہے۔ ڈرافٹ مشاورتی فریم ورک پی ٹی اے کی ویب سائٹ (https://www.pta.gov.pk/en/data-&-research/consultation-papers). پر دستیاب ہے۔
ایم وی این او فریم ورک مسودے پر آراء (بذریعہ ای میل یا پرنٹ فارم) faheemahsan@pta.gov.pk یا ڈائریکٹر جنرل (وائرلیس لائسنسنگ)، پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، F-5/1، اسلام آباد میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 فروری 2024 ہے۔
یہ ڈرافٹ فریم ورک نئی سرمایہ کاری کے مواقعوں کی فراہمی کے پیش نظر پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی مزید ترقی میں ممد و معاون ہوسکتا ہے۔