22 جنوری 2024ء

پی ٹی اے کا بین الاقوامی ٹریفک میں ملوث وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر چھاپہ

اسلام آباد (22 جنوری 2024): لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس نے فیڈ رل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شاہدرہ، لاہور میں وی او آئی پی گرے سیٹ اپ کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔ وی او آئی پی سیٹ اپ غیر قانونی طور پر فعال سموں کے استعمال کے ذریعے بین الاقوامی کال ٹرمنیشن میں ملوث تھا۔
چھاپے کے دوران 796 فعال سمیں، 2 گیٹ وے ایکسچینج (32 پورٹس)، 11 گیٹ وے ایکسچینج (16 پورٹس)، 3 راؤٹرز اور 4 نیٹ ورک سوئچز برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے شواہد کے طور پر تمام آلات بشمول فعال سمیں قبضے میں لے لیں اور موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ قبل قانونی ازیں پی ٹی اے نے بین الاقوامی گرے ٹریفک کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے حوالے سے پی ٹی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے ضمن میں اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ