29 جنوری 2024ء

پی ٹی اے کا وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر چھاپہ

اسلام آباد (29 جنوری 2024): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انو یسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر نیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں گرے ٹریفکرز کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران 188 فعال سمیں، 09 وی او آئی پی گیٹ ویز (32 پورٹس)، 05 لیپ ٹاپ اور 2 نیٹ ورک سوئچ برآمد ہوئے۔ چھاپے کے دوران دو افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
 غیر قانونی سیٹ اپ کے خلاف کامیاب چھاپہ ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں پی ٹی اے کی کوششوں کا حصہ ہے اور یہ گرے ٹریفک کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کی مسلسل نگرانی، عزم اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جس سے ملک میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہو گی۔
 
ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ