28 اکتوبر 2021ء

پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپمتعارف کرادی

اسلام آباد (28 اکتوبر 2021): ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن متعارف کر ا دی ہے۔ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے۔
صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن/ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ، اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ اس میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔
 
پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ کا اجراء پی ٹی اے کی جدت طرازی، صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ اور ترقی پسند حل کی فراہمی کو ظاہر کرتا ہے۔صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)ویب انٹرفیس (https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx) کے ذریعے یا پی ٹی اے کے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے ٹال فری نمبر0800-55055 ) صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک، ہفتے کے 7دن)کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
 
خرم علی مہران 
(ڈائریکٹر تعلقات عامہ )