18 جنوری 2024ء

پی ٹی اے کے زیر اہتمام اے پی این آئی سی، آئی ایس او سی اور پی کے این او جی کے تعاون سے آئی پی وی 6 ٹرانزیشن اور راؤٹنگ سیکیورٹی پر ورکشاپ

اسلام آباد (18 جنوری 2024): پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری کے تکنیکی استعداد میں اضافے کے پیش نظر اپنے جاری عزم کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (اے پی این آئی سی)، انٹرنیٹ سوسائٹی (آئی ایس او سی) اور پاکستان نیٹ ورک آپریٹرز گروپ (پی کے این او جی)کے تعاون سے 'آئی پی وی 6ٹرانزیشن' اور 'راؤٹنگ سیکیورٹی' پر دو روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں ماہر بین الاقوامی مقررین نے تکنیکی ترقی سے باخبر رہنے کے اجتماعی عزم پر روشنی ڈالی جبکہ اس موقع پر ٹیلی کام شعبے میں پیشہ ورانہ افراد کی فعال شرکت کو بھی سراہا گیا ۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے کہا کہ پی ٹی اے صلاحیت سازی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیلی کام شعبے کی استعداد کار میں اضافے کے پیش نظر بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ 
صلاحیت سازی کے حوالے سے یہ کامیاب ورکشاپ پی ٹی اے کے جدت کو فروغ دینے، سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور پاکستان میں ٹیلی کام شعبے کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام کے ضمن میں وسیع اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔