12 فروری 2021ء

پی ٹی اے نے کنزیومر پروٹیکشن ڈویژن کے لئے آئی ایس او سرٹیفکیشن 2015: 9001 حاصل کر لی

(اسلام آباد: 12 فروری، 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے اپنے کنزیومر پروٹیکشن ڈویژن (سی پی ڈی) کے لئے بہترین کوالٹی مینجمنٹ سسٹم لاگو کرتے ہوئے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن باڈی برٹش اسسمنٹ بیورو کے ذریعہ کئے گئے تفصیلی آڈٹ کے بعد آئی ایس او سرٹیفکیشن 2015: 9001 حاصل کر لی۔
اس سرٹیفیکیشن کا حصول پی ٹی اے کے کنزیومر پرو ٹیکشن ڈیویژن کے اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کی وجہ سے ممکن ہو ا جس کی بدولت پاکستان میں صارفین کو ٹیلی کام سے متعلقہ اعلیٰ و معیاری خدمات کی فراہمی ممکن ہوئی۔ پی ٹی اے ٹیلی کام سروسز سے متعلقہ مسائل کی جانچ اور ان کیحل کے لئے صارف کے اطمینان کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلسل کوشاں ہے۔
آئی ایس او 2015: 9001انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے جو مستقل بہتری کی حوصلہ افزائی اور صارفین کے اطمینان کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ