08 جنوری 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے زونل آفس گلگت قائم کر دیا گیا

پریس ریلیز

اسلام آباد 08جنوری 2016 (پ۔ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے گلگت بلتستان میں ٹیلی کام سروسز کی ؤثر فراہمی کے لئے گلگت میں زونل آفس قائم کیا ہے۔زونل آفس گلگت نے 07جنوری 2016سے کام شروع کر دیا ہے۔نئے دفتر کا قیام ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بہتر نگرانی اور خطے کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی توسیع کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات کے قیام ، آپریشن اور ٹیلی مواصلات کے نظام کی دیکھ بھال اور فراہمی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ذمہ دار ادارہ ہے۔ 
گلگت میں زونل آفس کا قیام پی ٹی اے کے دائرہ کار کی وسعت ، سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے ، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ان علاقوں کے صارفین تک ٹیلی کام خدمات کی ارزاں فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ پی ٹی اے کا زونل آفس مکان نمبر5 ریاض روڈ جٹیال کینٹ گلگت میں واقع ہے۔اس سے قبل پی ٹی اے کے چھ زونل آفسزکراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، مظفر آباداور راولپنڈی میں کام کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے حال ہی میں آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں وائرلیس لوکل لوپ سروسز(ڈبلیو ایل ایل)کے سپیکٹرم کی نیلامی کا انعقاد کیاہے۔جبکہ ا مید ہے کہ نیکسٹ جنریشن موبائل سپیکٹرم (این جی ایم ایس) کی نیلامی کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ 
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ