24 جنوری 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے نے سپیکٹرم نیلامی کیلئے ویب پیج ڈیویلپ کر دیا

اسلام آباد( 24جنوری 2014) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سپیکٹرم نیلامی سے متعلق مختلف مراحل سے تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہ رکھنے کیلئے نئے ویب صفحات ڈیویلپ کئے ہیں۔پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta..gov.pkکے ذریعے اِن صفحات تک رسائی کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے ویب سائٹ کے نئے صفحات پر سپیکٹرم نیلامی سے متعلق پیش رفت کی تفصیلات موجود ہیں۔یہ اِقدام اُن انٹرنیٹ استعمال کنندگان کو جدید ترین آن لائن معلومات مہیا کرنے کیلئے کیا گیا ہے جو آئندہ نیلامی سے متعلق نئی پیش رفتوں کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔وہ ا سپیکٹرم نیلامی سے متعلق سرگرمیوں،فیصلوں،پالیسیوں کے بارے میں جدید ترین آن لائن معلومات تک صرف ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پروزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ انوشہ رحمن اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کے پیغامات بھی موجود ہیں۔


(خرم مہران)
ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)