12 جنوری 2024ء

سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف پی ٹی اے کے کامیاب چھاپے

اسلام آباد (12جنوری2024):سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہوراورزونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کرشرق پور شریف اور کند ھ کوٹ میں دو موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائز پر کامیاب چھاپے مارے۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی سموں کے غلط استعمال کی روک تھام ہے۔ جو کہ عام طور پر جرائم( دھوکہ دہی) میں استعمال ہو سکتی ہیں ۔
چھاپے کے دوران 13فعال سمیں اور 8 بی وی ایس ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں جو غیر قانونی سموں کی ایکٹیویشن کیلئے استعمال ہو رہی تھیں ۔ شرق پور شریف کی فرنچائز کے مالک کو گر فتار کر لیا گیا جبکہ کند ھ کوٹ کی فر نچائز کے دوافراد کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 
 اس قسم کے چھاپے ، سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے جار ی کو ششوں کا مظہر ہیں ۔