07 فروری 2023ء

سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف پی ٹی اے کا ایک اور کامیاب چھاپہ

اسلام آباد ( 7 فروری2023) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر روات میں موبائل کمپنی کی دو فرنچائزز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف ایک اور کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران ، بی وی ایس ڈیوائسز، سلیکون پر مبنی انگوٹھوں کے نشانات، اصلی شناختی کارڈ اور سم کارڈز قبضے میں لے لئے گئے ۔ اس دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے سیل چینلز پر سموں کی فروخت کے غیر معمولی رجحان کے مشاہدے کے بعد ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
واضح رہے کہ یہ چھاپہ ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں جاری کاوشوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم اور مسلسل کاوشوں کو ظاہر کرتاہے ۔ 
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ