25 جنوری 2022ء

وضاحت

اسلام آباد (24 جنوری، 2022) موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز/ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس غلط تاثر کہ یہ ''پی ٹی اے ٹیکس '' ہے کی وضاحت کرتی ہے کہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید وضا حت کی جاتی ہے کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے۔
 پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسزکی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس عمل کے دوران ٹیکسسز/ڈیوٹیز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کی جاتی ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتی ہیں۔
مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسوں اور ڈیوٹیزکے لیے، درخواست گزار ایف بی آر کی یہ ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں ۔ 
https://www.fbr.gov.pk/mobile-devices-regularization-dirbs/51149/131261