18 اپریل 2021ء

عوام دھوکہ دہی پر مبنی کال اور ایس ایم سے محتاط رہیں۔پی ٹی اے

(اسلام آباد 18 اپریل 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو ایسی دھوکہ دہی، جعلی اور ان چاہی کالوں اور ایس ایم ایس سے محتاط رہنے کیلئے کہا ہے جو ذاتی تفصیلات یا رقم کی منتقلی کا مطالبہ کریں۔ پی ٹی اے یا دیگر ادارے جیسے بینک کبھی بھی فون کرکے اے ٹی ایم پن، کوڈ، او ٹی پی اور اکاؤنٹ سے متعلقہ دیگرذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے، لہذا عوام الناس کو اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی نامعلوم کالر / ایس ایم ایس بھیجنے والے کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی ایسی کالیں نظر انداز کریں جس میں تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے یا تصدیق کرنے کے لئے ذاتی معلومات طلب کی جاتی ہوں جیسے والدہ کا نام، اکاؤنٹ کا بیلنس، سی این آئی سی نمبر وغیرہ۔ 
 
اس حوالے سے شکایت کیلئے اپنے متعلقہ ٹیلی کام سروس آپریٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ صارفین اپنی شکایات کا اندراج پی ٹی اے کے نمبر 55055 0800 پر یا https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint پر بھی کرسکتے ہیں۔ اس جعلی کاروائی میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ