29 فروری 2024ء

پی ٹی اے اور ایم سی ایم سی کے مابین ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (28 فروری 2024):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بارسلونا سپین میں موبائل ورلڈ کانگریس 2024 کے دوران ملائشیا پویلین میں ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن (ایم سی ایم سی) کے مابین تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
چیئرمین ایم سی ایم سی، تان سری محمد سلیم بن فتح دین نے کہا کہ ایم سی ایم سی اور پی ٹی اے کے مابین اشتراکی حکمت عملی مشترکہ اہداف اور مقاصد کے ساتھ مربوط ہے، جس سے دونوں ممالک کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔
 
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی وتر ویج کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ''ایم سی ایم سی کے ساتھ تعاون پاکستان اور ملائیشیا دونوں ممالک میں آئی سی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹجک الائنس کی نشاندہی کرتا ہے۔
 
دونوں فریقین ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، فکسڈ براڈ بینڈ سروسز کی توسیع، سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز، نیٹ ورک سیکیورٹی، انٹرنیٹ گورننس مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے۔
 
توقع ہے کہ پی ٹی اے اور ایم سی ایم سی کے مابین اس باہمی تعاون سے دونوں ممالک میں جدت، اقتصادی ترقی اور بہتر تعلقات استوار
 ہو ں گے۔
 
 ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ