30 جنوری 2024ء

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (30 جنوری 2024): اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے وفد نیپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔
دورے کا مقصد اسلام آباد کے بزنس طبقے اور پی ٹی اے کے مابین روابط کو مضبوط بنانا تھا۔ وفد کے نمائندوں میں آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری اور ایگزیکٹو بورڈ ڈائریکٹر امیر حمزہ شامل تھے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر آئی سی ٹی کے شعبے آئی سی سی آئی کی کاوشوں میں وفد کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔جبکہ وفد نے خوش آئندو بامقصد بات چیت پر چیئرمین پی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا۔