25  اگست 2022ء

میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے جی بی کے طلبہ کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (25 اگست، 2022): گلگت بلتستان سے میٹرک کے امتحان میں 25 سر فہرست اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری جی بی محی الدین احمد وانی، چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
 پی ٹی اے کے چیئرمین نے پی ٹی اے کی کارکردگی اور اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔