29 جون 2018ء

ڈی آئی آر بی ایس کے پہلے فیز کی آخری تاریخ میں تو سیع

(اسلام آباد : 29جون 2018)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی 2015کے پیش نظر10 مئی 2018کو ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم(ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا گیا ۔ڈی آئی آر بی ایس کے پہلے فیز کی آخری تاریخ 29جون 2018تھی ۔ جس میں آئی ایم ای آئی کے میپنگ، اور چوری شدہ/ گم شدہ موبائل کی بلاکنگ شامل ہے۔ 
 
مختلف اسٹیک ہولڈرز کی دلچسپی کے پیش نظر اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے مفاد میں پہلے فیز کی آخری تاریخ میں 29جون 2018سے 30اگست 2018تک توسیع کر دی گئی ہے۔دوسرے فیز کا آغاز 31اگست 2018سے ہوگا جس میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔پی ٹی اے سے ٹائپ اپرووڈ نہ ہونے کی صورت میں دوسرے فیز میں تمام نان کمپلائنٹ ڈیوائسز کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ 
 
واضح رہے کہ اس نظام کے نفاذ سے غیر معیاری، جعلی، غیرقانونی طور پر درآمد شدہ موبائل فونز کی شناخت، رجسٹریشن اور موبائل فون نیٹ ورکس پر نان کمپلینٹ ڈیوائسز کی غیر قانونی درآمد کی حوصلہ شکنی، قانونی درآمدات اور موبائل ڈیوائس استعمال کنندگان کی مجموعی صورت حال میں بہتری آئے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی آر بی ایس اور اس کے کامیاب نفاذ سے پاکستان میں موبائل ایکو سسٹم کو فائدہ ہو گا۔ 
 
 
 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ