06 فروری 2024ء

سیفر انٹرنیٹ ڈے (6 فروری 2024) پر چیئرمین پی ٹی اے کا پیغام

سیفر انٹرنیٹ ڈے کے اس اہم موقع پر ہماری زندگیوں میں انٹرنیٹ کی مسلمہ اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ ہم بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے. یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک محفوظ اور فعال ڈیجیٹل اسپیس کی جانب گامزن رہیں جہاں پاکستانی صارفین اپنی آن لائن سرگرمیاں خود کو آن لائن نقصانات سے محفوظ رکھتے ہوئے جاری و ساری رکھ سکیں۔
پی ٹی اے میٹا، یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یو نیسف)، ٹک ٹاک، اور دیگر اداروں کے تعاون سے محفوظ آن لائن ماحول کی توسیع کے ضمن میں سر گرم عمل ہے۔ حال ہی میں سمینا کونسل کے بین الاقوامی لیڈ ایوارڈ ''انیبلنگ چائلڈ اینڈ یوتھ سیفٹی آن لائن'' کا اعزاز پی ٹی اے کا انٹرنیٹ کو محفوظ تر بنانے کی مسلسل کاوشوں کا عالمی اعتراف ہے۔
آن لائن تحفظ کا مسئلہ ایک عالمی سطحی مسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ صرف تعاون اور مربوط کاوشوں کے ذریعے ہی ہم ایک ایسی ڈیجیٹل دنیا کی تشکیل دے سکتے ہیں جو ہر فرد کا آن لائن تحفظ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے۔