21 مارچ 2024ء

وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے چیئرمین پی ٹی اے کی ملاقات

اسلام آباد (20 مارچ 2024): چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے آج وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات، 5G سپیکٹرم کی نیلامی، ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کی توسیع، اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ملک بھر میں ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کی توسیع کے لئے پی ٹی اے اور ایم او آئی ٹی ٹی کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں وزارت کو معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ وزارت سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت برائے آئی ٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کی سرکاری سطح پر پہلی ملاقات تھی۔