01 مارچ 2022ء

چیئرمین پی ٹی اے کی سیکرٹری جنرل اے پی ٹی سے جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں ملاقات

اسلام آباد (28 فروری 2022): چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) نے ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو سے جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) کے موقع پر ملاقات کی۔ 
چیئرمین نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے منظر نامے، ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے پی ٹی اے کی کاوشوں اور پی ٹی اے کی جانب سے اہم ریگولیٹری اقدامات جیسے سیلولر لائسنس کی تجدید، سپیکٹرم کی نیلامی، 5 جی کی تیاری، سپیکٹرم ریشنلائزیشن اور فکسڈ لائن شعبے اورپاکستان میں فائبرائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی توسیع کے حوالے سے پی ٹی اے کی کوششوں کو سراہا اور صنفی شمولیت کے اقدامات، فریکوئنسی انفارمیشن سسٹم، اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے اے پی ٹی کی جانب سے معاونت کی پیش کش کی۔ چیئرمین نے اے پی ٹی کی کانفرنس کی میزبانی کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔
 دونوں قائدین نے پی ٹی اے کی زیر قیادت تربیتی امور پر غور کرنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی تنظیموں کو اسٹینڈرڈ رائزیشن، سپیکٹرم مینجمنٹ اور دیہی روابط میں تکنیکی اور ریگولیٹری تربیت فراہم کی جا سکے۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ