13 جنوری 2022ء

بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی ، متبادل اقدامات کر لئے گئے

اسلام آباد (13 جنوری 2022): پی ٹی سی ایل کی ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند میں ایک مقام پر خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے بعض انٹرنیٹ صارفین کو رش کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سسٹم میں اضافی ایڈ ہاک بینڈ وتھ شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ 
 
انٹرنیٹ خدمات کی مکمل طور پر جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات جا ری ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے مطلع کیا جا ئے گا ۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ