بائیو میٹرک تصدیق
- صفحہ اول
- آپ مزيد کیا جاننا چاہتے ہیں؟
- بائیو میٹرک تصدیق
بائیو میٹرک تصدیق
غیر منظور شدہ سموں اور ڈبلیو ایل ایل کنکشنز سے "انکار"کریں.
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سیلولر موبائل اور وائرلیس لوکل لوپ آپریٹرز کے تعاون سے بائیومیٹرک تصدیقی نظام متعارف کروایا ہے تا کہ نادرا سے آن لائن تصدیق کے بعد مندرجہ ذیل امور سرانجام دیئے جا سکیں:
- نئی سم/نئے ڈبلیو ایل ایل کنکشن کی خریداری/فعالیت
- ڈوپلیکٹ سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن کا حصول
- سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن کی ملکیت میں تبدیلی
- موبائل نمبر کی ایک نیٹ ورک سے دوسسرے نیٹ ورک پر منتقلی
- سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن کی دوبارہ تصدیق
اپنے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنی سم کے غلط کوائف پر رجسٹریشن کو روکنے کے لیے، براہ مہربانی مندرجہ ذیل آسان اقدامات کریں:
- مذکورہ بالا امور کی سرانجام دہی کے لیے صرف اس سیل آوٹ لیٹ پر جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کا نظام موجود ہو۔
- سیل چینل میں ڈسپلے شدہ سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن کی خریداری کی شرائط و ضوابط کا مطالعہ کریں۔
- سیل ایجنٹ کو موثرکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرفراہم کریں۔
- اپنا انگوٹھا/انگلی بائیومیٹرک تصدیقی نظام کے سکینر پر رکھیں تا کہ نادرا سے تصدیق کی جا سکے۔
- اپنے انگوٹھے/انگلی کا نشان فراہم کرنے سے آپ سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن کی خریداری کی شرائط و ضوابط کو قبول کر رہے ہیں۔
- کامیاب تصدیق کی صورت میں سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن فعال ہو جائے گا اوراسے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
- عدم تصدیق کی صورت میں سیل ایجنٹ آپ کو وجہ بتاتے ہوئے مزید راہنمائی کرے گا۔
- بائیو میٹرک تصدیق ہونے کے بعد اپنی سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن وصول کرنے کو یقینی بنائیں۔ اگر سیل ایجنٹ سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن آپ کے حوالے نہ کریں توآپ مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرتے ہوئے پی ٹی اے کے پاس اپنی شکایت درج کروائیں (complaint@pta.gov.pk)
- شناختی کارڈ نمبر
- سیل پوائنٹ پر جانے کی تاریخ
- اس کمپنی کا نام جس کے سیل پوائنٹ پر آپ گئے تھے
- سیل چینل کا نام اور پتہ
- ایسے عمررسیدہ یا معذورافراد، جن کی بائیومیٹرک تصدیق ممکن نہیں ہوتی، کسٹمرزسروس سینٹرز یا منتخب فرنچاٰئزز سے انتظامی تصدیق کے بعد، ِسم لے سکتے ہیں ۔
- کسی بھی انعام/گفٹ سکیم کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوتی لہذا اپنے انگوٹھے/انگلی کا نشان فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ چند دھوکہ باز آپ کی معلومات کو آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نام پر سم/ڈبلیو ایل ایل کنکشن فعال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
- وقفے وقفے سے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر جاری کردہ سموں کی تعداد کو چیک کرتے رہیں، سموں کی تعداد جاننے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں:
- ویب سائٹ www.cnic.sims.pk پر جائیں یا
- موبائل فون کے ذریعے اپنا شناختی کارڈ نمبر)ڈیش کے بغیر( مختصر کوڈ نمبر668 پر بھیجیں
- کسی قسم کی عدم مطابقت کی صورت میں پی ٹی اے کو مندرجہ ذیل طریقوں سے شکایت کریں:
- ای میل" complaint@pta.gov.pk یا
- خط و کتابت کا پتہ: ڈائریکٹر)کنزیومر کمپلینٹس(، پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، سیکٹرF-5/1، اسلام آباد
* مجاز سیلز آوٹ لیٹس میں وہ کسٹمر سروس سنٹرز،فرنچائزز اور رجسٹرڈ شدہ ریٹیلیرز شامل ہیں جن کے پاس بائیومیٹرک تصدیقی نظام پر ڈیوائس موجود ہو۔