09 اکتوبر 2023ء

سی ای او زونگ کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (09 اکتوبر 2023): سی ای او اور چئیرمین زونگ مسٹر ہوو جونلی نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔

دونوں فریقین کی جانب سے رابطوں کی توسیع اور زونگ کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے تناظر میں کاوشوں کا عمل مزید بڑھانے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا۔

مزید برآں ، دونوں فریقین نے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے استحکام کے حوالے سے اپنے مثبت عزائم کا اظہار کیا۔