07 فروری 2019ء

ڈی این ایس کے غیرقانونی اور غلط استعمال پر پی ٹی اے اور آئی سی اے این این کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام اور انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز(آئی سی اے این این ) کے تعاون سے ڈی این ایس کے غیرقانونی اور غلط استعمال پر پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ کا مقصد پی ٹی اے اور ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکنیکل سینئر افسران اور دیگر سٹیک ہولڈرزکی انفرادی صلاحیت اور مہارت کو فروغ دینا تھا۔
دوران ورکشاپ شرکاء کو حکمت عملی، ٹیکنیک اور ٹولز کے بارے میں بتایا گیا کہ کس طرح انفارمیشن سیکیورٹی کے ماہرین ڈی این ایس کے غیر قانونی اور غلط استعمال اور ڈومین ناموں کی نا ممکن رجسٹریشن یا میزبانی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں آئی سی اے این این کے منیجر فہد بتائنہ اس ورکشاپ کے انسٹرکٹر تھے جو بین الاقوامی تجربہ کے حامل ہیں۔ اس ورکشاپ کا اہم پہلو یہ تھا کہ اس میں انٹرنیٹ پر ٹیکنیکل پیشہ ور افراد کو ڈی این ایس کے حملوں کو روکنے اور بلاک کرنے کے حوالے سے لازم ضروریات سے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکے ۔
یہ ورکشاپ سائبر سکیورٹی سسٹم کے معیار کی بہتری اور پاکستانی ٹیکنیکل کمیونٹی کی صلاحیتوں بشمول آئی پی وی 6 ، آئی ایکس پی ورکشاپس ، ڈی این ایس ایس ای سی اور نیٹ ورک سیکیورٹی کے فروغ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں سے ایک اہم قدم ہے ۔ 
 
 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ