21 اکتوبر 2020ء

ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسرکا پی ٹی اے کادورہ

(اسلام آباد : 21اکتوبر 2020)ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر، سرگی ہیریرو نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جاز کے سی ای او، عامر ابراہیم اور جاز سی آر او، سید فخر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔گروپ نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، چیئرمین پی ٹی اے اور ویون کے شریک سی ای او نے جاز کے مستقبل کے منصوبوں اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی فائدے کے لئے ٹیلی مواصلات میں مزید پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ