18 جولائی 2023ء

موبائل رجسٹریشن کا عارضی نظام متعارف

اسلام آباد (18جولائی 2023): وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ''عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم'' کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں اور پاکستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو ان کی آمد کی تاریخ سے 120 دنوں تک بغیر کسی ڈیوٹی اور ٹیکس کے اپنے ذاتی موبائل فون کی رجسٹریشن اور استعمال کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ 
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں تمام زائرین کو اعلیٰ درجے کی کنیکٹیویٹی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے اپنوں سے جڑے رہ سکیں۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا کہ ہم ملک بھر میں آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور ان تمام اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں کے لئے باآسانی روابط کو یقینی بنانے اور اس کی توسیع کے حوالے سے پر عزم ہیں۔ 
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کی سہولت کے لئے متعدد ریگولیٹری اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام ، ایف بی آر اور ایف آئی اے کی مشاورت سے وضع کیا گیا ہے۔ یہ سہولت زائرین پاکستان کے ہر دورے کے دوران استعمال کر سکتے ہیں۔
صارفین آفیشل ویب سائٹ:https://dirbs.pta.gov.pk/drs. پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔