30 مارچ 2023ء

ٹیلی نار کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (30 مارچ، 2023): ٹیلی نار کے ایک وفد نے ایشیا ہب کی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی سربراہ اینی ایلزبتھ اور ڈائریکٹر پبلک اینڈ ریگولیٹری افیئرز ایشیا اریسا سیونگ کی سربراہی میں آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید سے ملاقات کی اور مستقبل کے منصوبوں، مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے رابطوں کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی نار کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ضمن میں جاری کاوشوں کو مزید مستحکم کر نے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق ہوا۔