20 اکتوبر 2023ء

پی ٹی اے کی لیڈ ایوارڈز 2023 میں چائلڈ اینڈ یوتھ سیفٹی آن لائن میں کامیابی

اسلام آباد (20 اکتوبر 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بچوں اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کے اعتراف میں لیڈ ایوارڈز 2023 میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ایوارڈ ڈائریکٹر پی ٹی اے (چائلڈ آن لائن پروٹیکشن کمیٹی کے سربراہ) نے یو اے ای میں سمینا ٹیلی کمیونیکیشن کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وصول کیا۔
اس ضمن میں پی ٹی اے کی نمایاں کامیابیوں میں یونیسیف کے ساتھ ایم او یو، بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کی رپورٹنگ کے لئے شارٹ کوڈ (1121) مختص کرنا، اور یونیسیف گلوبل کی جانب سے Knowledge, Attitude, and Practices (کے اے پی) سروے کو 'ڈسٹرپٹنگ ہارم پروگرام' کا حصہ بنانا شامل ہے۔ پاکستان کے اے پی سروے کرنے والا 12 واں ملک بن گیا ہے۔
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے ساتھ تعاون کے ذریعے 100 سرکاری اسکولوں میں آگاہی ویڈیوز، کتابچے اور ٹول کٹس کے ذریعے آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے بھی اقدام اٹھائے ہیں۔ مزید برآں، پی ٹی اے کی آگاہی مہم میں ویڈیوز، مضامین، اطلاع عام کے نوٹسز، ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ اسلامی اسکالرز، کرکٹرز، اور انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے زریعے کمیونٹی انگیجمنٹ شامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کوششوں کی بدولت پی ٹی اے کے لئے لیڈ ایوارڈ کا حصول ممکن ہوا ہے جس سے پاکستان اپنے نوجوانوں کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ بنانے میں ایک رہنما کے طور پر سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ لیڈ ایوارڈز علاقائی ٹیکنالوجی فراہم کنندگان، کارپوریٹس، ٹیلی کام آپریٹروں، اور ریگولیٹرز کی کاوشوں کا یقینی اعتراف ہیں۔ سمینا ٹیلی کمیونیکیشن کونسل ایک سہ فریقی ایسوسی ایشن ہے جو 25 سے زاید ممالک پر محیط ٹیلی کام آپریٹرز اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کرتی ہے۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ