22 فروری 2024ء

غیر قانونی سموں کے اجراء کے حوالے سے پی ٹی اے کے اقدامات جاری

اسلام آباد (22 فروری 2024): لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر رائے ونڈ میں واقع موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔
 یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔
 
چھاپے کے دوران 256 ایکٹو سمیں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے شواہد کے طور پر ان فعال سموں کے ساتھ 16 بی وی ایس ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر ہی ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ اس معاملے کی مزید تفتیش ایف آئی اے کی جانب سے ہے۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے سیل چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
 
حالیہ چھاپہ ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
 یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے اتھارٹی کے عزائم کو واضح کرتی ہے۔
 
ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ