05 اپریل 2021ء

پی ٹی اے نے ٹیلی کام شعبے کے لئے سی ای آر ٹی پورٹل متعارف کرادی

(اسلام آباد: 5 اپریل، 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کے شعبے کے لئے کمپیوٹر ایمرجنسی ریڈنیس ٹیم (سی ای آر ٹی) / کوارڈینیشن سینٹر پورٹل (https://sec.pta.gov.pk) متعارف کرائی ہے۔
 
پی ٹی اے نے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کی سیکیورٹی میں بہتری اور انتہائی اہم قومی ٹیلی کام ڈیٹا اور اس کے ڈھانچے کے تحفظ کے پیش نظر اپنے لائسنس یا فتگان کے لئے سی ای آر ٹی پورٹل متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام سے پی ٹی اے اور اس کے لائسنس یافتگان کو پی ٹی اے کے سائبر سیکیورٹی ریگولیشن کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ خطرات پر مبنی معلومات ( تھریٹ انٹیلیجنس ) کا تبادلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ 
 
اس پورٹل کا قیام ٹیلی کام آپریٹروں سے مسلسل روابط اور ان کی جانب سے آراء کی موصولی کے بعد عمل میں لایا گیا۔ یہ پورٹل بنیادی طور پر پی ٹی اے اور ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے مابین سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ خطرات، واقعات ، خبروں اور دیگر معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرے گی۔ پورٹل میں مستقل بہتری کے حوالے سے اس کی فعالیت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ