21 نومبر 2023ء

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

(اسلام آباد: 21 نومبر 2023)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے لاہور میں واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ یہ فرنچائز سال 2023. میں سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی۔
چھاپے کے دوران 4 بی وی ایس ڈیوائسز اور 02 لیپ ٹاپ قبضے میں لیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔قبل ازیں پی ٹی اے نے فروخت کی ذرائع کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس)کے ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے لیے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہو تا ہے۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ