26 فروری 2024ء

موبائل ورلڈ کانگریس 2024 میں پی ٹی اے - جی ایس ایم اے کے ڈیجیٹل تعاون کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد (26 فروری 2024) - پی ٹی اے اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) نے باہمی تعاون کے دو معاہدوں یعنی ڈیجیٹل کوآپریشن ایگریمنٹ اور سینٹر آف ایکسی لینس پر دستخط کئے۔ یہ دستخط بارسلونا، سپین میں موبائل ورلڈ کانگریس 2024 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان، پبلک پالیسی جی ایس ایم اے اے پی اے سی کی سربراہ جینیٹ وائٹ اور جی ایس ایم اے کے ریگولیٹری کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کی سینئر ڈائریکٹر سارہ گیفنی کی جانب سے تعاون کے معاہدوں پر کئے گئے۔
معاہدوں کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی حمایت و توسیع کے لئے مشترکہ کاوشوں کو اجاگرکیا گیا۔ جی ایس ایم اے موبائل کنیکٹیویٹی انڈیکس (ایم سی آئی) اور ڈیجیٹل سوسائٹیز انڈیکس جیسے انڈیکیٹرز میں پی ٹی اے کو ٹیلی کمیونیکیشن سروسز، فائیو جی، آئی او ٹی، سائبر سیکیورٹی، اور جدید ٹیکنالوجیز میں جدت کے لیے تعاون کرے گا۔ دونوں ادارے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق بہترین طریقہ کار کے اشتراک کے لئے بھی پر عزم ہیں۔
 تعاون میں موبائل پالیسی سے متعلقہ مسائل پر ریگولیٹری تربیتی کورسز، ریگولیٹری و پالیسی سے وابستہ پیشہ ورانہ افراد کی تربیت کے لیے پائیدار شراکت کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر سرگرمیوں کا فروغ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں اس میں معلومات و مشاورت کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
مزید برآں،ایم ڈبلیو سی میں چیئرمین پی ٹی اے نیڈیجیٹل لیڈر ز، وکلاء اور اسٹیک ہولڈرز سیڈیجیٹل دور میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے اور صنفی مساوات کے عمل کی توسیع کے لیے 'خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے عمل میں سست روی' کے عنوان پر گول میز کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال کیا۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ