14 فروری 2024ء

غیر قانونی سم ایکٹیویشن کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کی کاوشیں جاری

(اسلام آباد:14 فروری2024ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مارا جو سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی تھی۔
چھاپے کے دوران 25 فعال سمز برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ فرنچائز کے مالک اور ایک دکاندار کو بھی ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ 
حالیہ چھاپہ پی ٹی اے کی جانب سے ملٹی فنگر بائیومیٹرک تصدیقی نظام (ایم بی وی ایس) کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ان اقدامات سے سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے ضمن میں اتھارٹی کے مثبت عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔