29 فروری 2024ء

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (29 فروری 2024): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس راولپنڈی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے تعاون سے با الترتیب حسن ابدال، واہ کینٹ اور راولپنڈی میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز اور ایک غیر قانونی سم رجسٹریشن فروش پر کامیابی سے تین چھاپے مارے۔
 
یہ چینلز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائے گئے۔ چھاپے کے دوران 3550 پری ایکٹو سمز، 3 بی وی ایس ڈیوائسز، 748 سلیکون کے بنے ہوئے جعلی فنگر پرنٹس، 11 ہزار ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور ایک پرنٹر قبضے میں لے لیا گیا۔
 
ایف آئی اے کی ٹیم نے تین افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ فی الحال ایف آئی اے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔قبل ازیں پی ٹی اے نے ان سیل چینلز کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔حالیہ چھاپے پی ٹی اے کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔
 
 ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ