02 اکتوبر 2023ء

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب چھاپے

اسلام آباد (02 اکتوبر 2023) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں اضافے کے رجحان کے پیش نظراس کی روک تھام کے ضمن میں مسلسل جاری کاوشوں کے نتیجے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے سمندری، کھیدر والا اور مرید والا میں تین کامیاب چھاپے مارے۔
غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف گوجرہ روڈ سمندری ، مین بس اسٹاپ کھیدر والا اور مر ید والا میں چھاپے مارے گئے۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور غیر قانونی آئی ایس پیز کا متعدد سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران، ایک غیر قانونی وائرلیس پوائنٹ ٹو پوائنٹ (P2P) لنک/اینٹینا بھی ضبط کیا گیا۔
غیر قانونی آئی ایس پیز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل نگرانی، عزم اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروسزکی روک تھام کے سلسلے میں جاری مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے، اس طرح ٹیکس چوری اور محصولات کی غلط رپورٹنگ کے نتیجے میں قومی خزانے کو ہونے والے نقصانات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی گی۔
عوام کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ سروس میں اچانک خلل سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست ملاحظہ فرمائیں : https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ