09 جون 2023ء

غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کے خلاف پی ٹی اے کے کامیاب چھاپے

اسلام آباد (09 جون، 2023): غیر قانونی انٹرنیٹ سروس کی روک تھام کے حوالے سے جاری مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر اتحاد پارک چونگی امر سندھو، لاہور اور تحصیل چوک سرور شہید ڈسٹرکٹ کوٹ ادو میں پی ٹی اے کے مجاز لائسنس کے بغیر غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کے خلاف دو کامیاب چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ سیٹ اپ اور اس سے منسلک ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا (ایک لاہور اور دو کوٹ ادو سے)۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب کوششیں پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے لیے جاری مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لئے اہم ہونے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔
پی ٹی اے کی عوام الناس سے درخواست کہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ اچانک سروس معطل ہو جانے کی زحمت سے سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹروں کی فہرست ذیل لنک پر موجود ہے: httpshttps://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators