22 دسمبر 2023ء

پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس کے حوالے سے خصوصی ہدایات عوا م ہوشیار رہیں اورسروسز کے لئے سرکاری پلیٹ فارم کا استعمال یقینی بنائیں

(اسلام آباد 22 دسمبر 2023)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے عوام کو واٹس ایپ، سوشل میڈیا اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے گردش کرنے والے فشنگ/دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں واضح رہے کہ یہ لنکس پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس ) سے منسلک نہیں ہیں ۔
 اس گمراہ کن پیغام میں بتایا جاتا ہے کہ صارف کی سم ''مشکوک سرگرمیوں'' میں ملوث پائی گئی ہے اور صارف کو دیے گئے لنک پر سم کی تعداد چیک کرنی چاہیے۔ اسی طرح ایک اور پیغام کے ذریعے کہا جا رہا ہے کہ ہے کہ فراہم کردہ لنک پر کلک نہ کر نے کی صورت میں صارف کی فون رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی ۔
یہ فریب دینے والے ہتھکنڈے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ نقصان دہ لنکس پر کلک کریں تاکہ ان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی جا سکے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نامعلوم نمبروں/ بھیجنے والوں کے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اورپی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (ٹول فری نمبر 0800-55055، ویب لنک https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx) اور پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ 
 کے ذریعے بلاک کرنے کے لیے ایسے فون نمبرز/لنک کی اطلاع دیں۔
مزید برآں صارفین اپنی ڈیوائس کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے صرف پی ٹی اے کی ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk ملاحظہ فرمائیں یا اپنی ڈیوائس سے 8484 پر آئی ایم ای آئی ایس ایم ایس کریں یا آفیشل ڈیوائس ویریفیکیشن ایپ کے ذریعے چیک کریں جو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جا تا ہے کہ ایسی دھوکہ دہی سے نہ صرف چوکنا رہیں بلکہ اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صرف آفیشل پلیٹ فارمز/شارٹ کوڈز کے استعمال کو ترجیح دیں۔