28  اگست 2020ء

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ

(اسلام آباد: 28 اگست 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کے ذریعے پاکستان میں دیکھا جانے والا فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی۔ تاہم اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے۔
 
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ