17 مارچ 2023ء

پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی کے مابین سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط

اسلام آباد (17 مارچ 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) کی طرف سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی کے مابین یہ تعاون اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے مزید استحکام اور سائبر اور انفارمیشن سیکیورٹی کے شعبوں میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا ۔ 
ایم او یو پر ڈائریکٹر جنرل (اسٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ) پی ٹی اے چوہدری مدثر نوید اور سیکرٹری این ٹی آئی ایس بی بریگیڈیئر ایم منصور سہگل نے دستخط کیے۔ پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی کے مابین مفاہمت کے شعبوں میں تعلقات کو فعال بنانے کے لئے رابطے کے طریقہ کار کا قیام بلخصوص نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) سے متعلقہ ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکیورٹی کے ویجلنس کے شعبے میں نئی آئی سی ٹی ٹیکنالوجی کو اپنانا جیسا کہ ای گورننس ، ڈیجیٹلائزیشن اور کنورجنس کی جانب بڑھتے رجحانات میں ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں تاکہ حکومت پاکستان کے ''وژن 2025 '' کے تحت ڈیجیٹل سوسائٹی کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔
 مفاہمت کے تحت پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی استعداد کار کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے جس میں تجربہ اور معلومات کا اشتراک، سیشنز کا انعقاد، مباحثے کے فورمز، اور متعلقہ مسائل اور تکنیکی ترقی پر تربیت کا عمل شامل ہے۔
تعاون کے ذریعے دونوں اداروں کے مابین محفوظ ومضبوط ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔