14 دسمبر 2022ء

پاکستان میں مقامی سطح پرتیار کردہ 120,000 موبائل فونز کی برآمد

اسلام آباد (14 دسمبر، 2022): انووی ٹیلی کام کی طرف سے مقامی سطح طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی برآمدات کی تقریب آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے)کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب انووی ٹیلی کام کے سیگو برانڈ کے افریقی مارکیٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کو کامیابی سے برآمدکئے جانے والے ''پاکستان میں تیار کردہ'' ایک لاکھ بیس ہزار (120,000) موبائل فونز کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔ 
تقریب میں ممبر (فنانس) پی ٹی اے محمد نوید؛ ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او انووی ٹیلی کام ذیشان میاں نور بھی موجود تھے۔
انووی ٹیلی کام پہلی کمپنی ہے جو بڑی تعداد میں مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز پاکستان سے باہر برآمد کر رہی ہے ۔سی ای او ،انووی ٹیلی کام نے موبائل کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے بھرپور تعاون اور اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا ۔ علاوہ ازیں پی ٹی اے کے دونوں ممبران نے پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشن 2021 کے تحت 9 اپریل 2021 کو انووی ٹیلی کام لمیٹڈ کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔