02 مارچ 2024ء

موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف

اسلام آباد (02 مارچ 2024): گوادر میں حالیہ شدید بارشوں میں ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ ورک کی بحالی کے ساتھ ساتھ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔
جاز متاثرہ علاقوں میں صارفین کو 3 دن تک 50 منٹ (جاز اور پی ٹی سی ایل) مفت فراہم کر رہا ہے. مزید برآں زونگ متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت سروسز فراہم کر رہا ہے۔ صارفین *9090# ڈائل کرکے 01 دن کے لیے 20 آن نیٹ مفت منٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں یوفون کے صارفین 7 دن تک یوفون سے یوفون 70 اور یو فون سے پی ٹی سی ایل بغیر کسی سیٹ اپ چارجز کے مفت منٹس حاصل کر سکتے ہیں. اسی طرح ٹیلی نار کے صارفین *345*29# ڈائل کر کے اگلے 4 دن کے لئے 10 ٹیلی نار منٹس مفت حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
 ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ