01 فروری 2021ء

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (یکم فروری 2021) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تیار کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز، 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ ریگولیشن 25 جنوری 2021 سے نافذ العمل ہوں گی جن کا مقصد پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ریگولیشنز کے مطابق، تمام ڈیوائسز آئی ٹی یو ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-ٹی) کے تکنیکی معیار کے مطابق تیار کی جائیں گی۔ مقامی سطح پر تیار یا مکمل کردہ ڈیوائس پر ”پاکستان میں تیار کردہ“ کا لیبل لگایا جانا ضروری ہوگا۔
 پاکستان میں موبائل ڈیوائسزکی تیاری کی اجازت کے لئے اتھارٹی میرٹ پر تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ جس میں تکنیکی قابلیت، درخواست دہندگان کا انتظامی امور کا تجربہ، عملے کیارکان اور کاروبار میں مقامی شمولیت شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لئے درخواست دہندگان کے کاروباری منصوبے کے تکنیکی طور پر قابل عمل ہونے کی بنیاد پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دی جائے گی۔ اجازت کی مدت 10 سال کے لئے کا رآمد ہوگی۔
یہ ریگولیشنز پی ٹی اے کی ویب سائٹ: www.pta.gov.pk پر دستیاب ہیں۔
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ