06 جنوری 2022ء

ہواوے حکام کاپی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (06 جنوری 2022): ہواوے کے سینئر حکام بشمو ل مسٹر شنلی وانگ، وائس پریذیڈنٹ ہواوے مڈل ایسٹ اورمسٹر مارک مینگ، سی ای او ہواوے پاکستان نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔
 انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سلوشنز کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔


خرم علی مہران 
)ڈائیریکٹر تعلقات عامہ (