13 جولائی 2023ء

ہواوے کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (13 جولائی 2023): ہواوے کے ایک وفد نے پریزیڈنٹ ہواوے مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیاء سٹیون یی کی قیادت میں آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔
وفد میں ہواوے پاکستان کے سی ای او ایتھن سن اور دیگر سینئر مینجمنٹ بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی اے اور ہواوے کے وفد نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
دونوں فریقین نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی او ر شعبے میں جدت اور پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے ہواوے کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ