29 جولائی 2021ء

پی ٹی اے وضاحت

اسلام آباد(29 جولائی2021) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ایک افسر کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں دئیے گئے بیان کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر سیکیورٹی پالیسی تشکیل اور منظور کی جاچکی ہے جو کہ ملکی سائبر اسپیس کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے نمٹنے میں مددگار ہوگی۔ ممبران کے سوالات پر انہوں نے بتایا کہ پیگاسس جیسے سافٹ وئیر ایک مخصوص طریقے کے ذریعے ہیکر کو تمام کمیونیکیشن کاپی کرنا شروع کردیتے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ اور کچھ دیگر ایپس کی انکرپٹڈ کمیونیکیشن کوتوڑنا ممکن نہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ واٹس ایپ نے پیگاسس کے فون ہیک کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
 
 
خرم مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ